اپٹما کی اپیل پر ٹیکسٹائل ملز میں ہڑتال ، کارکن سراپا احتجاج

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کی کال پر ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح گزشتہ روز ضلع خوشاب کی تمام ٹیکسٹائل ملیں بھی گزشتہ روز صبح 9 بجے سے شام 6بجے تک مکمل طو رپر بند رہیں۔ ٹیکسٹائل ملوں کی انتظامیہ اور ورکر یونین کے زیر انتظام جوہرآباد میں حکومتی پالیسیوں اور ہندوستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد کے خلاف جوہر آباد مظفر گڑھ روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بجلی اور گیس کی قیمتیں فوری طور پر کم کرے اور مقا می صنعت کو تحفظ دینے کے لئے ہندوستان سے ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی درآمد بند کرے۔اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
;
اپٹما کی اپیل پر ٹیکسٹائل ملز میں ہڑتال ، کارکن سراپا احتجاج اپٹما کی اپیل پر ٹیکسٹائل ملز میں ہڑتال ، کارکن سراپا احتجاج Reviewed by Khushab News on 8:23:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.