بلدیاتی الیکشن میں ضلع خوشاب سے تمام سیٹیں جیتیں گے، شاکربشیر

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیئرمین قائمہ کمیٹی خوراک و زراعت ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستان کے باشعور عوام نے احتجاجی اور دھرنا کی سیاست کو بری طرح مسترد کردیا تھا ،اب بھی بلدیاتی انتخابات میں انہیں مسترد کر کے علاقہ کو دھرنون کی سیاست سے مکمل نجات دلادیں گے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی ضمانت ہے ۔ضلع خوشاب مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور 3دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایک دفعہ پھر اسے ناقابل تسخیر قلعہ ثابت کر کے ضلع خوشاب سے تمام نشستیں حاصل کریں گے۔ و ہ موضع روڈہ میں جوئیہ برادری کی طرف سے مسلم لیگ(ن) کے یونین کونسل کے چئیرمین کے امیدوار حاجی محمد امیر کلاسی اور وائس چئیرمین ملک رب نواز جوئیہ کی حمایت کے اعلان کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب کا اہتمام یارو خیل جوئیہ برادری کے سربراہ سیف اللہ اور محمد ممتاز یاروخیل نے کیا تھا جس میں موضع روڈی کی تمام برادریوںکے سربراہوں نے شرکت کی۔ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے پسماندہ علاقہ تھل کی پسماندگی دور کرنے کیلئے جتنے کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں اور وہ وقت دور نہیں جب یہ علاقہ ترقی یافتہ دیہاتوں میں شمار ہونے لگے گا۔یونین کونسل روڈی کی چیئرمین شپ کے امیدوار حاجی محمد امیر کلاسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے ہمشیہ روڈہ کی عوام کی خدمت کو شعار بنایا ہے اور آئندہ بھی یہ جذبہ جاری رکھیں گے،وائس چیئرمین کے امیدوار ملک رب نواز جوئیہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے ان کو ٹکٹ دیکر جو احسان کیا ہے وہ کبھی نہیں بھولیں گے اور ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے اور ملک وارث کلو ایم پی اے کی قیادت میں عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔اس موقع پر ملک سیف اللہ جوئیہ یاروخیل نے کہا کہ موضع روڈہ کی تمام برادریاں مسلم لیگ(ن) کے امیدوارون کو کامیاب بنا کر میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے سامنے سرخرو ہونگی۔

;
بلدیاتی الیکشن میں ضلع خوشاب سے تمام سیٹیں جیتیں گے، شاکربشیر بلدیاتی الیکشن میں ضلع خوشاب سے تمام سیٹیں جیتیں گے، شاکربشیر Reviewed by Khushab News on 3:34:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.