الیکشن کمیشن کے کردار کوصاف شفاف بنایا جائے، سراج الحق


نوشہرہ وادی سون(فرحان فاروق اعوان سے)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئینی تقاضا ہے الیکشن کمیشن پاکستان کے کردار کو صاف اور شفاف بنایا جائے تاکہ کوئی بھی فرد یا جماعت انتخابی دھاندلی اور حق تلفی کا الزام نہ لگا سکے پیسے رقم کے بل بوتے پر الیکشن لڑنے والے امیدوار انتخابی عمل کو ہائی جیک کئے ہوئے ہیں جماعت اسلامی کے کارکن پہلے کی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ملک پاکستان میں حقیقی جمہوریت کیلئے ہماری جماعت مسلسل کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وادی سون کے مرکزی شہر نوشہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انڈیا سے دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے نظریہ پاکستان اور کشمیریوں سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں جماعت اسلامی جمہوری اور ترقی پسند جماعت ہے جو 68سالوں سے ملک کو لوٹنے والوں کا محاسبہ کرئے گی میر اآج وادی سون کی عوام سے جرگہ ہے کہ آج تک خوبصورت وادی سون کی ترقی میں تمہارے سیاسی نمائندوں نے کونسا کردار ادا کیا کہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار عوام کے بنیادی مسائل کی جانب کسی نے آج تک توجہ نہیں دی بلکہ ووٹ لے کر اسلام آباد کے محلوں میں جابسے اور جب دوبارہ ووٹ لینے کا وقت آیا تو آپ لوگوں کو بے وقوف بنا دیا جائے گا آپ کا ووٹ ایٹم بم سے کم نہیں جو آپ کے ووٹ سے تقدید بدل سکتا ہے اور ان لوگوں کو ووٹ دیں جو عوام کا دکھ درد جانتے ہوں آج تک پاکستان بننے سے پہلے کی طرح ظالم جاگیردار ملک پر قابض ہے آپ کو ان کی غلامی سے آزاد ہوکر آئندہ ملک پاکستان میں خوشحال پاکستان اسلامی فلاحی ریاست کا قیام لا نا ہے انہوں نے مذید کہا کہ اگر آپ نے جماعت اسلامی کو ووٹ دیکر کامیاب کرایا تو ہم پاکستان میں مٖفت علاج،مفت تعلیم سب کیلئے یکساں نظام اور سپریم کورٹ کا جسٹس قرآن پاک کی روشنی کے مطابق فیصلے کرنے کا پابند ہوگا انہوں نے انڈیا کو خبردار کیا کہ میلی آنکھ دیکھنے والوں کو اینٹ کا جواب اب پتھر سے ملے گا کیونکہ اب وہ ملک پاکستان نہیں اب ایٹمی طاقت بن چکا ہے افغانستان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو افغانستان سے فوری نیٹو فوج کو نکالے تاکہ صیع معنوں میں امن ہوسکے جب تک امریکہ نیٹو فوج نہیں نکالے گاام کی توقع ناممکن ہے اس سے قبل ڈاکٹر محمد ادریس،محمد وارث جسرہ،تنظیر الحسن نے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی پالیسیوں اور علاقائی مسائل بیان کئے۔
;
الیکشن کمیشن کے کردار کوصاف شفاف بنایا جائے، سراج الحق الیکشن کمیشن کے کردار کوصاف شفاف بنایا جائے، سراج الحق Reviewed by Khushab News on 10:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.