سوڈھی جے والی، حادثہ حساس ادارے کے دو ملازم شہید


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز موضع سوڈھی جیوالی میں واٹر ٹینک کی بریک فیل ہونے پر الٹ گیا جس میں جاں بحق ہونے والے حساس ادارے کے ملازم نائیک محمد ثقلین کی تدفین فوجی اعزاز کے ساتھ موضع پدھراڑ میں کر دی گئی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز احساس ادارے کے واٹر ٹینک جو کہ پانی سے بھرا ہوا تھا سوڈھی جیوالی میں بریک فیل ہونے پر ٹینکر پہاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ڈرائیور محمد عمران ساکن ہری پور اور پدھراڑ کا رہائشی نائیک محمد ثقلین جاں بحق ہوگئے تھے محمد عمران کی میت ہری پور روانہ کردی گئی جبکہ نائیک محمد ثقلین کی میت کو آبائی گاؤں پدھراڑ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردی گئی مرحوم نے پسماندگان میں دو بچے ایک بچی اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔
;
سوڈھی جے والی، حادثہ حساس ادارے کے دو ملازم شہید سوڈھی جے والی، حادثہ حساس ادارے کے دو ملازم شہید Reviewed by Khushab News on 5:45:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.