مختلف یونین کونسلوں سے امیدواروں کی نامزدگیاں

نوشہرہ وادی سون، نور پور تھل( نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کوجمع کرائے میونسپل کمیٹی نوشہرہ سے بڑے قافلے کے ساتھ ملک خالد مسعود اعوان کی قیادت میں ان کے پینل نے جنرل کونسلر ز کیلئے کاغذات جمع کرائے اسی طرح یوسی1 اوچھالی سے آزاد امیدوار چیئرمین ملک غلام حسین یرال،امیدوار چیئرمین ملک فتح خان کاہو، یوسی2 انگہ سے تحریک انصاف کے امیدوارچیئرمین قاضی عزیزالرحمن ،آزاد امیدوار میاں باغ علی ،یوسی 2(کفری )صدیق آباد سےپی ٹی آئی سے اقبال شہال چیرمن ،خرم شہزاد عدلیال وائس چیئر مین اور ن لیگ کے تیمور اعوان چیر مین،ظفر اقبال اعوان وائس چیئر مین یوسی 4مردوال مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین ملک ہادی بخش کے ہمراہ جنرل کونسلروں نے کاغذات جمع کرائے تمام امیدوار بڑے قافلوں کے ساتھ کاغذات نامزدگیاں جمع کرانے آئے جبکہ یو سی بلند سے مسلم لیگ ن نے نمبر دار سلیم اختر کلو کو چیئر مین ، فتح محمد کلو کو وائس چیئر مین نامزد کیا، یو سی پیلو وینس سے مسلم لیگ ن نےعصمت اللہ جوئیہ کو چیر مین اورغضنفر بنگی کے بھتیجے حاجی محمد شیر بنگی کو وائس چیرمین کیلئے نامزد کردیا
;
مختلف یونین کونسلوں سے امیدواروں کی نامزدگیاں مختلف یونین کونسلوں سے امیدواروں کی نامزدگیاں Reviewed by Khushab News on 10:00:00 PM Rating: 5

1 تبصرہ:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.