وادی سون کی خبریں (16 اکتوبر 2015)


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی کے رہنما محمد اقبال شہال نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ایک تحریک اور نظریے کا نام ہے ہمارے قائد عمران خان پاکستان سے سیاست پر قابض خاندانوں کی اجارہ داری اور کرپشن، بدعنوان عناصر کے خاتمے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی نیا پاکستان کے بعد عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر ملے گا۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موضع پیل میں سابق چیئرمین ملک انور خان کی ہمشیرہ قضائے الہی سے وفات پاگئی ہیں ان کی نماز جنازہ میں ملک مظہر خان اعوان،عمران بشیر اعوان،سابق ناظم ملک پرویز خان،مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر خوشاب ملک احمد جاوید اعوان،ملک عزیز مستیال ،سجاد حسین ساجد،ملک اشرف کھلان سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی تدفین کے بعد سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعائے مغفرت کی مرحومہ کی رسم قل بروز ہفتہ مسجد کھلان میں صبح نو بجے ادا کی جائے گی۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق آج نوشہرہ آئیں گے نماز جمعہ کے بعد لاری اڈہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے ان کی آمد کے انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔
;
وادی سون کی خبریں (16 اکتوبر 2015) وادی سون کی خبریں (16 اکتوبر 2015) Reviewed by Khushab News on 12:31:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.