ضلع خوشاب ،ایک کالج جہاں کلاس رومز میں سانپ بچھو بھی۔۔۔۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)حکومت کی جانب سے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے تحفظ کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کرنے کے بلند و
بانگ اعلانات کے باوجود گرلز ڈگری کالج نوشہرہ ابھی تک چار دیواری سے محروم ہے۔ کالج میں کوئی سیکورٹی گارڈ تعینات نہیں اور کالج کے اوقاتِ کار کے بعد کالج گراؤنڈ پالتو مویشیوں کی آماجگاہ بن جاتا ہے۔ یہ انکشاف کھوڑہ کی معروف سماجی شخصیت وارنٹ آفیسر(ر) احمد نواز نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اُنھوں نے کہا کہ کالج کی بوسیدہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب خود رو جھاڑیوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آئے روز کلاس روموں میں بچھو و سانپ نظر آتے ہیں اور تدریسی سٹاف و طالبات خوف وہراس کی فضا میں درس و تدریس کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ کالج میں زیر تعلیم طالبات اور تدریسی سٹاف کے تحفظ کیلئے ٹھوس سیکورٹی انتظامات کئے جائیں اگر موجودہ عمارت میں ایسا ممکن نہیں تو کالج کیلئے نوشہرہ کے کسی دوسرے علاقہ میں کوئی نئی عمارت مختص کی جائے
;
ضلع خوشاب ،ایک کالج جہاں کلاس رومز میں سانپ بچھو بھی۔۔۔۔ ضلع خوشاب ،ایک کالج جہاں کلاس رومز میں سانپ بچھو بھی۔۔۔۔ Reviewed by Khushab News on 8:00:00 PM Rating: 5

2 تبصرے:

  1. This College should be Shifted to the building of Boys Degree College Naushehra near (Dhakah) its building is safe and secure.

    جواب دیںحذف کریں

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.