وادی سون کی خبریں(8اکتوبر2015

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )مسلم لیگی رہنما ملک جاوید بکھوال نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے پیکج دینا درست ہے نجانے سیاسی مخالفین نے خواہ مخواہ کا واویلا کرکے کسانوں کو پریشان کیا ہوا ہے جبکہ اس پیکج سے کسان خوشحال ہوگا اور ملک زراعت میں ترقی کرئے گا ایسے منصوبوں کی روکاوٹ نہیں بننا چاہیے بلکہ حکومت کے اس اقدامات کو سراہا جانا چاہیے تاکہ کسان ان منصوبوں سے جلد مستفید ہوسکیں۔ 

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )متعلقہ اداروں کی خاموشی کے باعث شہر میں مضر صحت اشیائے خوردونوش کے استعمال سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا ہے 
ملٹی نیشنل کمپنی کی گاڑیوں میں بسکٹ کیک رس اور دیگر اشیائے روزمرہ کی فروخت کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے غیر معیاری اشیا کھانے سے شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ گلی کوچوں میں نجی کمپنی کی مضر صحت آئس کریم موٹر سائیکلوں پر ڈبے رکھ کر فروخت کی جاتی ہے معصوم بچے گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں کوئی پرسان حال نہیں شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
 
نوشہرہ وادی سون (نمائندہ خصوصی )پی ٹی آئی کے رہنماامیدوار چیئرمین یوسی 3 صدیق آبادملک محمد اقبال شہال نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پارٹی کے ساتھ ہے اگر ضلعی قیادت نے میرے سوا کسی بھی امیدوار کو چیئرمین کی نشست کیلئے ٹکٹ دیا تو میں دستبردار ہوجاؤں گا اگر کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ نہ ملاتو میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں گا کیونکہ میں اور تمام پارٹی کے ورکر میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہتے انہوں نے کہا کہ میرے مدمقابل امیدوار اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ ہولڈر ظاہر کرکے ووٹ لینا چاہتا ہے اگر پی ٹی آئی کا امیدوار بننا ہے تو پی ٹی آئی کے جھنڈوں کے ساتھ اور ٹکٹ لے کر الیکشن لڑا جائے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میں ان کے حق میں دستبردار ہو جاؤں گامگر دہوکہ برداشت نہیں ہوگا۔
;
وادی سون کی خبریں(8اکتوبر2015 وادی سون کی خبریں(8اکتوبر2015 Reviewed by Khushab News on 4:07:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.