میونسپل کمیٹی نوشہرہ: چھہ امیدواروں کے کاغذات مسترد

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)تیسرے مرحلے کے تحت تین دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد سکرونٹی کا عمل شروع ہوگیا ہے تحصیل نوشہرہ کی چھ یونین کونسلوں اور ایک میونسپل کمیٹی کے امیدوروں کے کاغذات نامزدگی چیک کئے گئے میونسپل کمیٹی کی وارڈنمبر8 ،محمد غوث وارڈ نمبر9 غلام محمد ،عثمان شاہ،طارق محمود، آصف محمود ،وارڈ نمبر 5 محمد صابرکا ووٹ وارڈ میں نہ ہونے کی بنا پر کاغذات مسترد کردئیے گئے جبکہ وارڈ نمبر1زاہد ایوب اور وارڈنمبر5سے مظہر اقبال کے کاغذات نامزدگی آئندہ پیشی تک پینڈنگ کئے گئے ہیں۔
;
میونسپل کمیٹی نوشہرہ: چھہ امیدواروں کے کاغذات مسترد میونسپل کمیٹی نوشہرہ: چھہ امیدواروں کے کاغذات مسترد Reviewed by Khushab News on 9:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.