ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کے بلدیاتی ٹکٹ، فارمولہ طے


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن کا ضلع خوشاب میں بلدیاتی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے حمزہ شہباز کی سربراہی میں 30اکتوبر کو ہونیوالا اجلاس ملتوی ہو گیا اور اب یہ اجلاس تین نومبر کوہوگا ۔حمزہ شہباز کی صدارت میں 30اکتوبر کو ہونے والے اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان اور رکن پنجاب اسمبلی ملک جاوید اعوان اپنی عزیزہ کی وفات کے باعث شرکت نہ کرسکے تھے تاہم متذکرہ اجلا س جس میں ضلع خوشاب سے ضلعی صدر سینٹر ڈاکٹر غوث نیازی،ضلع جنرل سیکرٹری شفقت خان ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر ملک جہانگیر حسن ٹوانہ،رکن قومی اسمبلی عزیر محمد خان، صوبائی وزیر ملک آصف بھا، اراکین پنجاب اسمبلی وارث کلو، ملک کرم الہی بندیال اور سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک جبکہ وزیراعلی پنجاب کے مشیر منشا بٹ،ذیشان اعوان نے شرکت کی تھی۔ متذکرہ اجلاس میں پی پی42اور پی پی39میں واقع یونین کونسلوں سے چیئرمین کے جن امیدواروں کے ٹکٹ کنفرم ہوئے تھے ان میںیونین کونسل کھاٹواں سے لیاقت خان، یونین کونسل جوڑا کلا ں سے سردار فاروق لغاری، یونین کونسل کھائی خورد سے نصرت علی شاہ، یونین کونسل نورپور تھل دیہی سے سلطان اعوان، یونین کونسل پیلووینس سے عصمت علی جوئیہ،یونین کونسل روڈہ سے امیر کلاسی، یونین کونسل بلند سے اسلم کلو، یونین کونسل آدھی کوٹ سے اقبال اولکھ،یونین کونسل آدھی سرگل سے عبدالحفیظ بوڑانہ، یونین کونسل گروٹ سے محمد سلیم نمبردار، یونین کونسل محب پور سے فہیم شاہ، یونین کونسل جھرکل سے گلزار احمد سگو، یونین کونسل،یونین کونسل دئیوال سے امیر حیدر سنگھا، یونین کونسل تلوکر سے مسعود نذیر راجڑ، یونین کونسل کٹھہ سگھرال سے

راجہ صابر حسین، یونین کونسل پدھراڑ سے عمران بشیر اعوان، یونین کونسل بجار سے محمد علی شامل ہیں جبکہ یونین کونسل پنجہ، یونین کونسل اتراء اور یونین کونسل اوکھلی موہلہ پر سمیرا ملک اور کرم الہی بندیال اپنے اپنے امیدواروں سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں اس لیے ان کو اوپن چھوڑنے کی بھی تجویز دی گئی جبکہ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ اور میونسپل کمیٹی قائدآباد کیلئے حمزہ شہبازنے کرم الہی بندیال اور سمیرا ملک کے درمیان ففٹی ففٹی کا فیصلہ کیا۔پی پی 41 اور پی پی 39میں یونین کونسلوں سے متعلق ٹکٹوں کا فیصلہ اب تین نومبر کے اجلاس میں کیا جائے گا۔پارٹی ذرئع کے مطابق کسی بھی یونین کونسل کو اوپن چھوڑنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور غالب امکان ہے کہ ایم این اے و ایم پی اے کے درمیان ففٹی ففٹی کا فارمولہ ہی لاگو ہوگا یا بہت زیادہ کشیدگی کی صورت میں اختلاف والی ہر یونین کونسل میں ٹاس سے بھی فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔بہرحال اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ حتمی طور پر تین نومبر کو ہی جاری ہونگے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹکٹوں میں تاخیر کی ایک سوچی سمجھی وجہ یہ بھی ہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے پی ٹی آئی کی طرف نہ جاسکیں
;
ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کے بلدیاتی ٹکٹ، فارمولہ طے ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن کے بلدیاتی ٹکٹ، فارمولہ طے Reviewed by Khushab News on 9:00:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.