بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ناکام بنادینگے، عمر اسلم

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ملک عمر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ حکومت مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے اور اس کی ساکھ دن بدن خراب ہو رہی ہے خوشاب نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن عوام دشمن حکمرانوں کیخلاف اعلان جنگ ہے ، عمران خان کے دیوانے ن لیگ کو کسی صورت دھاندلی نہیں کرنے دینگے ۔ ن لیگ کی قسمت میں ناکامی لکھی جاچکی ہے ۔ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر دیا جانیوالا کسان پیکیج دھوکہ اور فراڈ ہے ۔ تعمیر وترقی کے جعلی منصوبے بھی باشعور عوام کو مرعوب نہیں کرسکیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ضلع خوشاب میں انتشار ڈھونڈنے والوں کو مایوسی اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
;
بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ناکام بنادینگے، عمر اسلم بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کے منصوبے ناکام بنادینگے، عمر اسلم Reviewed by Khushab News on 12:31:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.