ہوٹل میں ٹھری خاتون پر کیا بیتی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام) جوہر آباد مظفر گڑھ روڈ پر ایک ہوٹل کے مالک نے اپنے ساتھیوں کی معاونت سے ماریہ نامی ایک مسافر خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا دیا ، جوہر آباد پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزم غلام مرتضیٰ گانجڑی اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف زیر دفعات376اور506ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ، ایف آئی آر کے مطابق شریف ٹاؤن سرگودھا کی رہائشی شادی شدہ خاتون ماریہ زوجہ عبدالستار اپنی ہمشیرہ مہوش کے ہمراہ دربار بھیلم شہید پر سلام کرنے کیلئے آئی اور انہیں واپسی میں دیر ہوگئی ، اس لئے انہیں ماشاء اللہ ہوٹل میں ٹھہرنا پڑا ، رات کے وقت جب ماریہ رفع حاجت کیلئے کمرعے سے باہر نکلی تو ہوٹل کے مالک مرتضیٰ گانجڑی نے اسے زبردستی دبوچ لیا اور اپنے دو ساتھیوں کی معاونت سے اسے ملحقہ خالی کمرے میں لے جا کر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔
;
ہوٹل میں ٹھری خاتون پر کیا بیتی ہوٹل میں ٹھری خاتون پر کیا بیتی Reviewed by Khushab News on 11:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.