سول ڈیفنس آفیسر قابو آگیا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر کو ہدایت کی ہے کہ سول ڈیفنس کے دفتر میں رہائش رکھنے اور باقاعدگی کیساتھ ہاؤس رینٹ وصول کرنیوالے سول ڈیفنس کے چیف انسٹرکٹر منشاء الرحمن سے ہاؤس رینٹ کی مد میں وصول کی جانیوالی تمام رقوم کی ریکوری کی جائے۔ ڈی سی او خوشاب کو اطلاع ملی تھی کہ چیف انسٹرکٹر منشاء الرحمن سرکاری دفتر میں رہائش پذیر ہے اس کے باوجود 16فروری 2015ء سے باقاعدگی کیساتھ سرکاری خزانے سے ہاؤس رینٹ بھی وصول کر رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور شواہد ملنے پر تمام وصول کی گئی رقوم کی ریکوری کے احکامات جاری کر دیئے۔
;
سول ڈیفنس آفیسر قابو آگیا سول ڈیفنس آفیسر قابو آگیا Reviewed by Khushab News on 7:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.