الیکشن سترہ دسمبر کو ہونگے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نثار احمد اعوان نے پی ایم اے کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق یکم دسمبر کو اُمیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے۔ 2دسمبر کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی ‘ تین دسمبر کو کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی‘ چار دسمبر کو پی ایم اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین اپیلوں کی سماعت کریں گے اُمیدوار پانچ دسمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ چھ دسمبر کو اُمیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی پولنگ 17دسمبر کو ہو گی۔
;
الیکشن سترہ دسمبر کو ہونگے الیکشن سترہ دسمبر کو ہونگے Reviewed by Khushab News on 8:11:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.