ظالمو قاضی آرہا ہے، خوشاب جوہرآباد میں افراتفری

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر قاصی آصف محمود نے ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر اسد قریشی کے ہمراہ خوشاب ،جوہرآباد کی ڈیری شاپس کا اچانک معائنہ کیا معائنہ کے دوران کیمیکل ملا دودھ فروخت کرنیوالی الرحیم ڈیری شاپ اور خوشاب میں چوہدری ڈیری شاپ کو سیل کر دیا گیااقبال ڈیری خوشاب کو وارننگ، عروج ڈیری کو جرمانہ کیا گیا جبکہ النور ڈیری شاپ جوہرآباد کو وارننگ دی گئی۔سیل کی گئی دونوں ڈیری شاپس کے مالکان کے خلاف تھانہ جوہرآباد میں مضر صحت دودھ فروخت کرنے کے الزام میں ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ معائنہ کے دوران شاہ پور ڈیری شاپس میں صحت و صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اسکے علاوہ عطائیت کیخلاف چلائی جانیوالی محکمہ صحت کی خصوصی مہم کے دوران مین بازار جوہرآباد میں اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی پریکٹس کرنے پر القدرت شفا خانہ کو سیل کر دیا۔ شفاء خانہ کے مالک کے خلاف کیس تیار کر کے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کو اطلاع ملی تھی کہ القدرت شفاء خانہ میں غیر معیاری ادویات کے ذریعے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے اچانک چھاپہ مارا اور شفاء خانے کا مالک ایلوپیتھک پریکٹس کی کوئی قانونی دستاویز پیش نہ کر سکا۔
;
ظالمو قاضی آرہا ہے، خوشاب جوہرآباد میں افراتفری ظالمو قاضی آرہا ہے، خوشاب جوہرآباد میں افراتفری Reviewed by Khushab News on 9:04:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.