شہباز شریف کی ضلع خوشاب میں آخر ترجیح ہے کیا؟آصف بھا نے بتا ہی دیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے کہا ہے کہ جوہرآباد کو ماڈل سٹی بنانا وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی پہلی ترجیح ہے انشاء اﷲ بلدیاتی انتخابات کے بعد اس منصوبہ پر کسی رکاوٹ کے بغیر عملدرآمد شروع ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کی انتخابی مہم کے دوران جوہرآباد کے مختلف علاقوں میں منعقدہ دو عوامی اجتماعات کے دوران خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خوشاب اور جوہرآباد میں فراہمی آب اور سیوریج کی اصلاح کیلئے اناؤنس کیا جانیوالا میگا پراجیکٹ اس علاقہ کے مکینوں کیلئے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔جوہرآباد میں فنی تعلیمی اداروں کے قیام کیساتھ ساتھ اندرونِ شہر سڑکات کی تعمیر اور تفریحی پارکوں کی تزئین و آرائش پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ جوہرآباد کے مکین میونسپل کمیٹی کی تمام وارڈوں میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر اُمیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کریں تاکہ حکومت کے عوام دوست منصوبوں پر کسی رکاوٹ کے بغیر کام جاری رکھا جا سکے۔
;
شہباز شریف کی ضلع خوشاب میں آخر ترجیح ہے کیا؟آصف بھا نے بتا ہی دیا شہباز شریف کی ضلع خوشاب میں آخر ترجیح ہے کیا؟آصف بھا نے بتا ہی دیا Reviewed by Khushab News on 7:56:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.