ورنہ پولنگ منسوخ سمجھیں



خوشاب نیوزڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن نے کہا ہے کہ خواتین معاشرے کا اہم طبقہ ہیں اُنھیں کسی بھی سطح پر حق رائے دہی سے محروم رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اگر کسی پولنگ اسٹیشن پر خواتین کو ووٹ دینے کے حق سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی تو اُس پولنگ اسٹیشن پر پولنگ منسوخ کر دی جائے گی۔ اُنھوں نے ان خیالات کا اظہار تحصیل کونسل ہال میں مختلف بلدیاتی حلقوں میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب لڑنے والے اُمیدواروں کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار ‘ ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ پرویز خان نیازی ‘ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مقبول احمد اور ٹی ایم او شاہد فاروق وڑائچ بھی موجو دتھے۔ ڈی سی او خوشاب نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ضلعی نتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلدیاتی اُمیدواروں پر لازم ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کریں۔ کسی بھی سطح پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ اُمیدواروں کی انتخابی مہم تین دسمبر کو رات 12بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد کسی بھی اُمیدوار کو کوئی انتخابی جلسہ یا کارنر میٹنگ کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او خوشاب فیصل گلزار نے کہا کہ پولنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہو گی اور کسی بھی اُمیدوار کو کامیابی کا جشن منانے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے اور مد مقابل اُمیدواروں کے گھروں کے سامنے ہلڑ بازی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ تمام اُمیدواروں پر لازم ہے کہ وہ پر امن انداز میں انتخابی مہم چلائیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی سے گریز کریں۔ اجلاس کے دوران اسسٹنٹ الیکشن کمشنر مقبول احمد نے اُمیدواروں کو الیکشن کمیشن کے جارہ کردہ ضابطہ اخلاق سے آگاہ کیا۔
;
ورنہ پولنگ منسوخ سمجھیں ورنہ پولنگ منسوخ سمجھیں Reviewed by Khushab News on 7:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.