دو خواتین اغوا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد اور نواحی علاقوں میں تین بچوں کی ماں سمیت دو عورتوں کو اغواء کر لیا گیا‘ اغواء کی پہلی واردات جوہرآباد کے نواحی گاؤں ٹھٹھی گھنجیرہ میں ہوئی جہاں تین بھائیوں محمد صفدر ‘ محمد اختر ‘ محمد عامر نے اپنے ایک ساتھی محمد اعظم کی معاونت سے ایک شخص گل جہان کی بیوی عظمیٰ خاتون کو اغواء کر لیا‘ مغویہ تین بچوں کی ماں تھی۔ سٹی پولیس جوہرآباد نے مغویہ کے خاوند گل جہان کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 496-A ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری واردات نوشہرہ کے محلہ مرجال میں ہوئی جہاں دو افراد عاقب نور اور امان اﷲ نے ایک بیوہ عورت روبینہ شاہین کی 20سالہ بیٹی مصباح اقبال کو اغواء کر لیا۔ نوشہرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 365-Bمقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
;
دو خواتین اغوا دو خواتین اغوا Reviewed by Khushab News on 7:41:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.