مشین نے سب الٹ پلٹ کردیا، ڈاکٹر بھی بلبلا اٹھے



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمود احمد زبیری نے محکمہ صحت کی زیر نگرانی چلنے والے سرکاری ہسپتالوں میں سٹاف کی حاضری کیلئے ناقص اور غیر معیاری بائیومیٹرک مشینوں کی تنصیب پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت بائیو میٹرک حاضری سسٹم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے تو اُنھیں یہ مشینیں فی الفور تبدیل کرنا ہونگی۔ اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں نصب بائیو میٹرک مشینوں کا سکیننگ سسٹم اتنا ناکارہ ہے کہ وہ تھمب امپریشن کی درست تصویر نہیں لیتا جس کی وجہ سے حاضری لگانے والے سٹاف کی حاضریاں آپس میں غلط ملط ہو جاتی ہیں جس کے نتیجہ میں حاضر سٹاف کو غیر حاضر اور غیر حاضر کو حاضر تصور کر لیا جاتا ہے۔ اُنھوں نے بائیو میٹرک مشینوں کی فوری طور پر چیکنگ کرانے اور اُنھیں تبدیل کر کے نئی مشینیں نصب کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر محمود احمد زبیری کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں میڈیکل ‘ پیرا میڈیکل اور نرسنگ سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری ایک مذاق بنی ہوئی ہے اس صورتحال کا فوری تدارک ہونا چاہیے۔
;
مشین نے سب الٹ پلٹ کردیا، ڈاکٹر بھی بلبلا اٹھے مشین نے سب الٹ پلٹ کردیا، ڈاکٹر بھی بلبلا اٹھے Reviewed by Khushab News on 8:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.