مخالفین پر لرزہ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے ،سمیرا ملک






نوشہرہ وادی سون(فرحان فاروق اعوان سے)وادی سون کے مواضعات دھدڑ،مردوال ،انگہ اور نوشہرہ میں بلدیاتی انتخابات کی مہم کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی رہنماسابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی عوام کی خدمت ،فلاح وبہبود کیلئے (ن) لیگ نے ہمیشہ انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہے پاکستان میں مقبول لیڈر میاں نواز شریف اور سب سے بڑی پارٹی مسلم لیگ ن ہے ان کی قیادت میں ملک خوشحال ہے میں نے اپنے حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی کام کرائے وہ سامنے ہیں اور اب میرا بیٹا ایم این اے ملک عزیر خان حلقے کی عوام کی خدمت کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں تیسرے مرحلے کے بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں تاکہ وہ امیدوار حلقہ میں ترقی و خوشحالی کیلئے حقیقی معنوں میں کردار ادا کر سکیں انہوں نے کہا کہ جوں جوں الیکشن کادن قریب آرہا ہے مخالفین پر لرزہ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے پانچ دسمبر کی کامیابی کا تاج مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے سر پر سجے گا میرے مخالفین نے ہمارے مقابلے میں کیا الیکشن لڑنا ہے جو ضلع کی چند یونین کونسلوں کے علاوہ امیدوار کھڑے کرنے میں ناکام رہے عمراسلم اپنی یونین کونسل پدھراڑ میں بھی امیدوار کھڑا نہ کرسکا حلقہ کی عوام میرا قیمتی سرمایہ ہیںآپ کے ووٹوں کی طاقت سے ضلع میں چیئرمین مسلم لیگ ن کا ہوگا انہوں نے کہا کہ میں مشکور ہوں عوام کی کہ جس طرح پورے حلقے سے عوام کی محبت اور پذیرائی ملی اس سے کھلان برادری نے موضع پیل اور دیگر قصبات سے کارکنوں نے موضع جابہ میں سمیرا ملک کا شاندار استقبال کیا اور بڑی ریلی جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل ،کاریں تھیں جلسہ گاہ تک لایا گیا یکم دسمبرکو وادی سون کے موضع کفری صدیق آباد ، سورکی اور اوچھالی میں انتخابی جلسوں میں خطاب کریں گی۔
;
مخالفین پر لرزہ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے ،سمیرا ملک  مخالفین پر لرزہ کی کیفیت طاری ہوگئی ہے ،سمیرا ملک Reviewed by Khushab News on 10:49:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.