ناڑی خطرناک وبا پھیل گئی




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)موضع ناڑی میں آوارہ کتوں میں باؤلا پن کی بیماری پھیل جانے سے شہریوں کی نیندیں حرام ہو گئیں‘ گذشتہ روز ایک خونخوار باؤلے کتے نے ایک کمسن بچی سمیت دو افراد کو نشانہ بنایا جنھیں فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد پہنچایا گیا جہاں سے ویکسنیشن کے بعد اُنھیں واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ناڑی کی معروف سماجی شخصیت اور کسان بورڈ ضلع خوشاب کے سینئر نائب صدر ملک محمد یعقوب طارق نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ صحت کو آوارہ اور باؤلا کتے تلف کرنے کا پابند بنایا جائے۔ اُنھوں نے بتایا کہ باؤلا کتے کا نشانہ ننے والا ایک گدھا بھی باؤلا پن کا شکار ہوا جسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس تمام تر صورتحال کے باوجود ابھی تک محکمہ صحت کی کسی ٹیم نے علاقے کا سروے نہیں کیا اور نہ ہی باؤلے کتوں کو تلف کرنے کیلئے کوئی عملی اقدام اٹھایا گیا ہے جس کی وجہ سے پورے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔ اُنھوں نے ڈی سی او خوشاب سے استدعا کی کہ محکمہ صحت کو یونین کونسل ناڑی کے مواضعات میں ڈاگ شوٹنگ ٹیمیں بھیجنے کا پابند بنایا جائے۔
;
ناڑی خطرناک وبا پھیل گئی ناڑی خطرناک وبا پھیل گئی Reviewed by Khushab News on 7:26:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.