کفری میں چور کی ڈرامائی انداز میں پکڑائی اور ٹھکائی

عوام نے چور کو پکڑ کر لہو لہان کردیا
نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)گزشتہ رات کو موضع صدیق آباد کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ نامعلوم چور کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ کھمبے پر چڑھ کر قریبی مکان میں داخل ہوررہا تھا جبکہ اس کے دوسرے تین ساتھی کار میں بیٹھ کر فرار ہوگئے چور کی شناخت کے پی کے ضلع صوابی کا رہائشی نورالقمر سے ہوئی ہے شہریوں کا کہنا ہے وادی سون کے مختلف قصبات میں نامعلوم چوروں نے انت مچا رکھی ہے اور لاکھوں کی نقدی ،زیورات لوٹ کرلے گئے ہیں جنکا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے اگر پولیس نے تفتیش کی تو ان ملزمان سے بہت کچھ حاصل ہوگا پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کی واردات میں ملوث ایک شخص جان نثار کو کار ٹوڈی نمبریFDF2600 سمیت تلہ گنگ سے پکڑ لیا گیا ہے نامعلوم چوروں کی وجہ سے شہریوں سمیت پولیس کی بھی نیندیں حرام ہیں اب تفتیش کے بعد معلوم ہوسکے گا ہم ڈی پی او کی ہدایات پر پہلے ہی مصروف تلاش ہیں اور ضلع کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔;
کفری میں چور کی ڈرامائی انداز میں پکڑائی اور ٹھکائی کفری میں چور کی ڈرامائی انداز میں پکڑائی اور ٹھکائی Reviewed by Khushab News on 9:20:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.