تین جاں بحق اٹھ زخمی



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)جوہرآباد میانوالی روڈ پر مٹھہ ٹوانہ کے نزدیک بندیال کوچ سروس کی ایک بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اُلٹ کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجہ میں دو افراد 65سالہ شیر محمد ساکن جبی اور 17سالہ لڑکی شمیم اختر ساکن گولیوالی جاں بحق اور چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونیوالوں میں متوفی شیر محمد کی بیوی اﷲ جوائی‘ متوفیہ شمیم اختر کے والد محمد اکرم‘ ٹیچر محمد اقبال‘ ہڈالی کی ثمینہ خاتون ‘ رحمت خاتون اور جمیلہ خاتون شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونیوالی بس نمبری JD0061 میانوالی سے سرگودھا جا رہی تھی حادثہ میں زخمی ہونیوالے پانچوں افراد کو مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔علاوہ ازیں کٹھہ سگھرال کے قریب ایک موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک نوجوان ناصر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکے دیگر دو ساتھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔
;
تین جاں بحق اٹھ زخمی تین جاں بحق اٹھ زخمی Reviewed by Khushab News on 8:22:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.