ہماری اصل طاقت عوام ہے، حاجی ربنواز



نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)امیدوارچیئرمین حاجی ربنواز،وائس چیئرمین محمد علی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں انشاللہ عوام کی ووٹوں کی طاقت سے کامیابی حاصل کریں گے میری اصل طاقت حلقے کے عوام ہیں اور ان کو کسی بھی مشکل وقت میں نہ تو پہلے بے یارو مدگار چھوڑا ہے اور نہ آئندہ چھوڑوں گا میر ا ماضی اور حلقہ کی عوام کے سامنے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے انہوں نے کہا کہ یو سی انگہ کے بنیادی مسائل باالخصوص پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر پرلیال،ہموال برادری کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا کسان بورڈ کے رہنما محمد نواز معموریہ اوربلامقابلہ جنرل کونسلر محمد سہیل نے کہا کہ حاجی ربنوازاور محمد علی کی صورت میں ہمیں مخلص دیانتدار اور غریبوں کے ہمدرد امیدوار ملے ہیں ہم ان کی کامیابی کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے ۔
;
ہماری اصل طاقت عوام ہے، حاجی ربنواز ہماری اصل طاقت عوام ہے، حاجی ربنواز Reviewed by Khushab News on 9:59:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.