شکر کوٹ ، مختلف برادریاں مسلم لیگ ن میں شامل


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)موضع شکرکوٹ کی مختلف برادریوں آرائیں ،موہلو،نون ویرا،بزال ،لکھی خیل نے یو سی انگہ سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا اور روایتی دعائے خیر دی امیدوار چیئرمین حاجی رب نواز،وائس چیئرمین محمد علی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا مقصد یہ تھا کہ عوام میاں برادران سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور انکے ترقیاتی کاموں کی پالیسیوں پر متفق ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ہر دفعہ آزمائے ہوئے مہروں کو منتخب کرتے ہیں جو عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی مفادات اور دھڑے بندیوں میں لگے رہتے ہیں اگر اس دفعہ آپ نے ہم پر اعتماد کیا تو آپ لوگو ں کے ووٹ کی طاقت سے یوسی انگہ کو مثالی بنا دیں گے اس موقع پر صوبیدار صالح محمد ،محمد نواز المعروف ڈی سی سجاد حسین ساجد اور ملک محمد اقبال نسال بھی موجود تھے۔
;
شکر کوٹ ، مختلف برادریاں مسلم لیگ ن میں شامل شکر کوٹ ، مختلف برادریاں مسلم لیگ ن میں شامل Reviewed by Khushab News on 11:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.