ہم کسی سے کم نہیں دو نابینا امیدوار بھی میدان میں




خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پانچ دسمبر کو ضلع خوشاب میں ہونیوالی بلدیاتی معرکہ آرائی کے دوران دو بلدیاتی حلقوں میں بینائی سے محروم افراد بھی انتخابی میدان میں ہیں۔یونین کونسل نمبر27 جنوبی بجار میں نابینا اُمیدوار حافظ فلک شیر چیئرمین کی نشست پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کی وارڈ نمبر 4 میں جنرل کونسلر کی نشست پر نابینا اُمیدوار محمد رمضان انتخابی میدان میں اُترا ہے۔ قوت بینائی سے محروم حافظ فلک شیر علاقہ کی معروف سماجی شخصیت ہیں جبکہ جنرل کونسلر کی نشست پر الیکشن لڑنے والے ملک محمد رمضان بلدیہ جوہرآباد کے سابق چیئرمین ملک حاکم خان اعوان مرحوم کے بھائی اور علاقہ کے معروف زمیندار ہیں۔;
ہم کسی سے کم نہیں دو نابینا امیدوار بھی میدان میں ہم کسی سے کم نہیں دو نابینا امیدوار بھی میدان میں Reviewed by Khushab News on 9:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.