فوج تعینات کرنیکی منظوری


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)پانچ دسمبر کو ہونیوالی انتخابی معرکہ آرائی کیلئے ضلع خوشاب میں تشکیل دیئے گئے 130پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔ حساس قرار 
دیئے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں کیٹگری اے پلس کے تیس اور کیٹگری اے کے 100پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔ کیٹگری اے پلس کے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کی دوران سیکورٹی کیلئے واک تھرو گیٹ اور کیمرے نصب کئے جائیں گے اور وہاں بار بارہ پولیس ملازمین تعینات ہونگے۔ جن پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے ان میں پولنگ اسٹیشن بوائز پرائمری سکول نمبر1نوشہرہ‘ بوائز ہائی سکول اوچھالی حصہ مڈل‘ گرلز ہائی سکول کھوڑہ‘ بوائز ہائی سکول کھوڑہ‘ بوائز ہائی سکول پدھراڑ حصہ مڈل‘ بوائز پرائمری سکول چھمب‘ گرلز پرائمری سکول ڈیرہ اگرال‘ بوائز ایلیمنٹری سکول ڈھاک‘ بوائز ہائی سکول سندرال حصہ مڈل‘ گرلز ایلیمنٹری سکول ٹھٹھی کلرانی‘ گرلز ایف ایم نزد واٹر پلانٹ خوشاب‘ بوائز ہائی سکول خوشاب حصہ ہائی‘ گرلز ڈگری کالج خوشاب‘ گرلز پرائمری سکول رحمن کاپورہ محلہ علی پورہ خوشاب‘ بوائز پرائمری سکول پنڈی مہروال‘ بوائز پرائمری سکول نمبر تین ہڈالی‘ بوائز پرائمری سکول کرپالکہ‘ بوائز ایلیمنٹری سکول حسن پور ٹوانہ‘ گرلز ہائی سکول جوئیہ‘ پرائمری سکول جھگیاں شیخووال‘ بوائز پرئامری سکول یارو خیل روڈہ‘ بوائز ہائر سیکنڈری سکول ادھی کوٹ حصہ مڈل‘ دفتر یونین کونسل اُتراء‘ بوائز پرائمری سکول جنڈے خیلانوالہ اتراء‘ سول ڈسپنسری اتراء‘ گرلز ڈگری کالج قائدآباد‘ بوائز پرائمری سکول گل بیگ والا گولیوالی‘ گرلز پرائمری سکول سرائے میانی‘ بوائز ہائی سکول شاہ والا حصہ پرائمری‘ بوائز ہائی سکول ٹاہلہ کھاٹواں حصہ ہائی شامل ہیں۔ پانچ دسمبر کو ہونیوالی پولنگ کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلع خوشاب میں پاک فوج کی دو کمپنیوں کی تعیناتی کی بھی منظوری دی ہے جنھیں ضلعی انتظامیہ ضرورت پڑنے پر طلب کر سکے گی۔ دریں اثناء ڈی پی او خوشاب نے آئی جی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ پولنگ کے دوران دیگر اضلاع سے بھی اڑھائی سو پولیس ملازمین ضلع خوشاب بھجوائے جائیں۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشنوں پر 850‘ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے فاریسٹ گارڈز بھی سیکورٹی خدمات سرانجام دیں گے۔

;
فوج تعینات کرنیکی منظوری فوج تعینات کرنیکی منظوری Reviewed by Khushab News on 8:17:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.