بڑے پہلوان، دلچسپ مقابلے





خوشاب نیوزڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ضلع خوشاب کے مختلف بلدیاتی حلقوں میں سابق وزراء اراکین اسمبلی اور سرکردہ سیاسی شخصیات کے عزیز و اقارب کے مابین دلچسپ معرکہ آرائی ہو گی۔ یونین کونسل پدھراڑ میں چیئرمین کے عہدہ کیلئے قومی اسمبلی کے رُکن ملک شاکر بشیر اعوان کے بھائی اور پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک جاوید اقبال اعوان کے بھتیجے ملک عمران بشیر اعوان میدان میں ہیں اُن کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر آزاد اُمیدوار ملک مزمل اعوان سے ہوگا۔ یونین کونسل بندیال میں پنجاب اسمبلی کے رُکن ملک کرم الٰہی بندیال کے کزن ملک ہارون بندیال غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔ یونین کونسل جمالی میں قومی اسمبلی کے سابق رُکن سردار شجاع خان بلوچ کے بھتیجے سردار علی حسین بلوچ چیئرمین کے عہدہ پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یونین کونسل حسن پور ٹوانہ میں سابق صوبائی ملک خدا بخش ٹوانہ ‘ سابق ایم این اے ملک غلام محمد ٹوانہ کے چھوٹے بھائی سابق ضلع ناظم ملک احسان اﷲ ٹوانہ ‘ چیئرمین کے عہدہ کیلئے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یونین کونسل گنجیال میں سابق صوبائی وزیر الحاج صالح محمد گنجیال کے صاحبزادے شیر عالم گنجیال چیئرمین کے عہدہ کیلئے ہونیوالی معرکہ آرائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ یونین کونسل دئیوال میں سابق چیئرمین ضلع کونسل ملک امیر مختار سنگھا کے بھائی ملک امیر حیدر سنگھا کو غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب قرار دیا جا چکا ہے۔میونسپل کمیٹی ہڈالی کی وارڈ نمبر1میں معروف لوک کردار چراغ بالی کے بیٹے ظفر اﷲ خان بالی آزاد میدوار کی حیثیت سے جنرل کونسلر کی نشست پر انتخابی میدان میں اُترے ہیں اور مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ا نکے سگے چچا زاد بھائی چن گلزار بالی مدمقابل ہیں ۔ یونین کونسل چک نمبر50ایم بی میں دو حقیقی بھائی مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد مقبول اور پی ٹی آئی کے حاجی محمد شکور ایک ہی وارڈ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔جبکہ میونسپل کمیٹی خوشاب کی وارڈ نمبر29میں آزاد اُمیدوار حاجی محمد شریف سجراء کا مقابلہ اپنے داماد مسلم لیگ ن کے اُمیدوار علی شیر سجراء سے ہو رہا ہے۔
;
بڑے پہلوان، دلچسپ مقابلے بڑے پہلوان، دلچسپ مقابلے Reviewed by Khushab News on 11:39:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.