ایک سزائے موت، دو عمر قید پانچ بری





خوشاب نیوز ڈاٹ کام)قتل کے دو مختلف مقدمات میں ایک کو سزائے موت ، دو کو عمر قید پانچ بری ۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جوہرآباد یار محمد گوندل نے جبی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم محمد رمضان کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ مقدمہ کے دیگر دو ملزمان گلزار اور دوست محمد کو شک کا فائدہ دیکر بری کر دیا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے ایک شخص ساجد کمہار کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان عدالت میں پیش کیا تھاجبکہ ایڈیشنل سیشن جج ضیاء الطارق نے کھوڑہ کے قتل کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عصمت ولد شیر باز اور اس کے بیٹے محمد نعیم کو پچیس ‘ پچیس سال قید سخت کا حکم سنایا ہے۔ فاضل عدالت نے مقدمہ کے دیگر تین ملزمان ندیم‘ اکرم اور بشیر کو بری کر دیا۔ ملزمان نے 2013ء میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان محمد عرفان ولد محمد حنیف کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔
;
ایک سزائے موت، دو عمر قید پانچ بری ایک سزائے موت، دو عمر قید پانچ بری Reviewed by Khushab News on 10:28:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.