چوروں کے بعد ڈاکو راج

گن پوائنٹ پر شہری کے گھر میں گھس کر لوٹ مار

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)نواحی قصبہ ہڈالی میں تین نامعلوم ڈاکووءں نے محلہ مہاجرین کے رہائشی ریاست علی راجپوت کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا‘ صدر پولیس جوہرآباد نے ریاست راجپوت کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کیخلاف زیر دفعہ 392ت پ مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایف آئی آر کے مطابق ریاست علی راجپوت مسجد میں نماز پڑھنے جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اس کی کن پٹی پر پستول رکھ دیئے اور اُسے زبردستی اسے کے گھر لے گئے وہاں پر اسے ایک کمرہ میں بند کر دیا اور گھر میں موجود ساڑھے پانچ تولہ طلائی زیورات پندرہ سو روپے کی نقدی اور دو موبائل فون اٹھا کر فرار ہو گئے۔
;
چوروں کے بعد ڈاکو راج چوروں کے بعد ڈاکو راج Reviewed by Khushab News on 8:18:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.