مسلم لیگ ن پہلے، آزاد دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر


ضلع خوشاب کی46یونین کونسلوں میں چیرمین وائس چیرمین کے 152پینل ایکدوسرے سے برسرپیکار ہیں جبکہ ضلع کی سات میونسپل کمیٹیوں151وارڈوں میں 492امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔48یونین کونسلوں میں جنرل کونسلر وں کی سیٹ پر 779امیدوار نبرد آزما ہیں۔

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں پانچ دسمبر کو ہونیوالے الیکشن سے قبل ضلع خوشاب میں مختلف سیٹوں پر 42امیدوار غیر سرکاری غیر حتمی طور پر بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں جن میں دو چیئرمین،وائس چیئرمین شامل ہیں اور دونوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔میونسپل کمیٹیوں کے 3اور یونین کونسلوں کے19جنرل کونسلر کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہے۔ پی ٹی آئی کے چھ کونسلر، کے یو آئی ف کے دو اور آٹھ آزاد امیدوار شامل ہیں ۔ دو یونین کونسلوں میں دو چیئر مین وائس چیئر مین کے دو پینلز، میونسپل کمیٹیوں کے تین کونسلروں اور یونین کونسلوں کے 29جنرل کونسلر غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں ۔ غیر سرکاری طور پر بلا مقابلہ منتخب ہونیوالوں میں یونین کونسل دائیوال میں مسلم لیگ ن کے امیر حیدر سنگھا چیرمین، راجہ محمد یوسف وائس چیئرمین، یونن کونسل بندیال میں مسلم لیگ ن کے چیئرمینملک ہارون بندیال، وائس چیئر مین ملک عامر اقبال شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی نورپور تھل کے وارڈ نمبر پانچ سے ملک محمد حسین، وارڈ نمبر نو سے عبدالغفور، میونسپل کمیٹی مٹھہ ٹوانہ کی وارڈ19سے ملک فاروق حسن ٹوانہ غیر سرکاری طور پر جنرل کونسلر منتخب ہونے والوں میں شامل ہیں جبکہ یونین کونسل انگہ میں محمد سہیل، دئیوال میں راجہ غلام حسین، محمد اشرف جھگڑا، جبی شمالی میں عامر حیات، بجارجنوبی میں محمد رمضان، بندیال جنوبی میں محمد اسلم ،ظفر اقبال، عدنان اکرم،عبدالرحیم،محمد رمضان،بلند میں مہر خان، فیض محمد، ظفر اقبال، پیلووینس میں محمد پرویز، محمد یعقوب، اور ربنواز دھت مسلم لیگ ن کے غیر سرکاری طو پر بلا مقابلہ منتخب ہونے والوں مین شامل ہیں ۔دیگر غیر سرکاری طور پرمنتخب ہونیوالولے امیدواروں میں یونین کونسل کفری سے آزاد امیدوارمحمد زبیر، ہموکہ یونین کونسل سیپ پی ٹی آئی کے غلام قادر، غلام عباس شاہ،ثناء اللہ،یونین کونسل بلند میں جمعیت علما ء ے اسلام ف کے احسان الحق، عبدالرزاق،یونین کونسل پیلو وینس سے آزاد امیدوار قیصر فاروق ، یونین کونسل جمالی سے پی ٹی آئی کے ضیغم حسین خان،جاوید اقبال سگو، محمد اقبال شامل ہیں،اسی طرح میونسپل کمیٹی خوشاب وارڈ نمبر8سے آزاد امیدوار محمد اقبال لیوی، قائدآباد کی وارڈ9سے آزاد آصف اقبال کنیرہ اور نوشہرہ کی وارڈ نمبر 9سے عثمان شاہ غیر سرکاری غیر حتمی طور پر جنرل کونسلر منتخب ہونیوالوں میں شامل ہیں ۔ضلع خوشاب کی46یونین کونسلوں میں چیرمین وائس چیرمین کے 152پینل ایکدوسرے سے برسرپیکار ہیں جبکہ ضلع کی سات میونسپل کمیٹیوں151وارڈوں میں 492امیدوار مقابلہ کررہے ہیں۔48یونین کونسلوں میں جنرل کونسلر وں کی سیٹ پر 779امیدوار نبرد آزما ہیں۔
;
مسلم لیگ ن پہلے، آزاد دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر مسلم لیگ ن پہلے، آزاد دوسرے، پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر Reviewed by Khushab News on 7:02:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.