وادی سون میں خطرناک بیماری پھیلنے کا انکشاف



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)وادی سون میں چکن پاکس کی بیماری پھیل گئی‘ جس کے نتیجہ میں سینکڑوں بچے ‘ نوجوان اور بوڑھے اس مرض کی لپیٹ میں آ کر بستر علالت پر پہنچ گئے۔ چکن پاکس کے متاثرہ گھرانے کے سربراہ ساجد مغل نے بتایا ہے کہ اس بیماری کے سبب جسم پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں اور مریض بخار کی لپیٹ میں آ آ جاتا ہے بسا اوقات بخار کا ٹمپریچر 104 ڈگری سے تجاوز کر جاتا ہے۔ اُنھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک اس مرض پر قابو پانے کیلئے کوئی عملی تحرک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے علاقہ بھر کے مکینوں میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ اُنھوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ صحت کو اس بیماری کے تدارک اور مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کرنے کیلئے ویکسینیشن ٹیمیں بھجوانے کا پابند بنایا جائے۔
;
وادی سون میں خطرناک بیماری پھیلنے کا انکشاف وادی سون میں خطرناک بیماری پھیلنے کا انکشاف Reviewed by Khushab News on 10:08:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.