جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ایس ایچ او کا دعوی


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)ملک عبدالغفارایس ایچ او تھانہ نوشہرہ نے کہا
ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے عوام ساتھ دیں تو بہت جلد علاقہ میں نقص امن تباہ کرنے والوں کو پکڑ لیں گے پولیس نے گشت نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے داخلی،خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام سخت کردیا ہے موضع سورکی،انگہ،کھوڑہ اور سودھیاں میں ہونے والی چوریوں پر انہوں نے کہا کہ ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر ضلع سے مختلف پولیس کی نفری موجود ہے جو گشت کے ساتھ ساتھ وادی سون کے آوارہ اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے
;
جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ایس ایچ او کا دعوی جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا، ایس ایچ او کا دعوی Reviewed by Khushab News on 11:23:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.