تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کے انتخابات مکمل


نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کا سالانہ انتخابی اجلاس تنظیم کے صوبائی نمائندہ احمدخان میکن کی زیرصدارت جوہرآباد میں منعقد ہوااجلاس میں کثرت رائے سے آئندہ سال کے لئے ضلعی ،تحصیلی اورصوبائی نمائندوں کا انتخاب عمل میں لایا گیا ،محمد عثمان غازی ڈسٹرکٹ ٹیچرزایجوکیٹر گورنمنٹ ہائی سکول اوچھالی صدر،بلال عبدالسمیع پرنسپل گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول آدھی کوٹ نائب صدر،محمداحمدخان ایس ایس ٹی گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہرآبادسیکرٹری ضلع،غلام فاروق دارالاسلام ہائی سکول جوہرآباد جوائینٹ سیکرٹری،رانا محمدفاروق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ہڈالی سیکرٹری مالیات،رانا محمدعبدالمنان سیکرٹری نشرواشاعت،ضلعی انتظامیہ کیلئے تین ممبران ملک محمداسحاق ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول عینوں ،صاحب خان،امان اللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول عینوں ،صدرتحصیل خوشاب حافظ خالد جاوید،سیکرٹری تحصیل طارق اقبال حطار، تحصیل نورپورصدرنذیراحمداورسیکرٹری زین العابدین کومنتخب کیا گیا،ناظم شعبہ تعلیم متاثرین ظفراقبال ای ایس ٹی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جسوال اورناظم شعبہ تعلیم وتحقیق رانا محمدفاروق کونامزد کیا گیا،اجلاس میں غلام فاروق کی والدہ کی وفات پر دعائے مغفرت کی گئی،غیرفعال ارکان کے اخراج کے متعلق بھی غورکیاگیاظفراقبال ای ایس ٹی گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول جسوال کی بطوررکن حلف برادری پرتمام ارکان نے ان کی استقامت کی دعا کی،صوبائی نمائندہ احمد خان میکن نے تمام نومنتخب ذمہ داران سے حلفِ وفاداری لیا۔
;
تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کے انتخابات مکمل تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع خوشاب کے انتخابات مکمل Reviewed by Khushab News on 11:14:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.