عوامی تحریک کی محمد علی ساول سے ملاقات

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی) عوامی تحریک کے رہنما نائب صدر شمالی پنجاب سید شمس العارفین کی قیادت میں ضلع کے سیاسی رہنما ملک محمد علی ساؤل سے ان کے ڈیرے پرملاقات کی اور آئندہ حلقہ کی عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکر کام کرنے پر مشاورت کی کہ حلقہ کے عوام بیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ملک محمد علی ساؤل نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے کہ آج تک سیاسی نمائندگان نے حلقہ کی عوام کے لئے کچھ نہیں کیا سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ،پینے کا صاف پانی میسرنہیں اور نہ علاج معالجہ کی سہولیات ہیں انہوں نے قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی منشور کو سراہا کہ ایک عظیم اور انقلابی شخصیت ہیں اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے لازوال قربانیاں دے کر عوام کا شعور بیدار کیا۔
;
عوامی تحریک کی محمد علی ساول سے ملاقات عوامی تحریک کی محمد علی ساول سے ملاقات Reviewed by Khushab News on 8:32:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.