امیتابھ بچن کا اصل باپ کون؟

ڈی این اے ٹیسٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا، بالی ووڈ سٹار الجھن کا شکار



خوشاب نیوز ڈاٹ کام )بالی ووڈ سپر سٹار امیتابھ بچن جو کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور پوری دنیا میںاپنی اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، اب ایک نئے معمے کا شکار ہوچکے ہیں نامور جریدے 146 ہیڈ لائن ٹومورو145 کے مطابق حال ہی میں ڈی این اے رپورٹس کے حوالے سے دیکھا جائے تو امیتابھ بچن کی والدیت میں واضح شکوک و شہبات نظر آتے ہیں اورڈی این اے رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کے جنسی والد ہندوستان کے سابق وزیر اعظم جواہر لعل نہرو ہیں۔ واضح رہے کہ نہرو اور بچن خاندان کے سالہا سال سے آپس میں دوستانہ تعلقات چلتے آ رہے ہیں تاہم اس بات کا کسی کو بھی علم نہیں تھا کہ یہ دوستانہ تعلقات کس حد تک جا سکتے ہیں۔ ڈی این اے رپورٹس نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار جواہر لعل نہرو اور امیتابھ بچن کی ماں تیجی بچن کے آپس میں جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔جواہر نہرو اور تیجی بچن کے درمیان تعلقات کا آغاز اس وقت سے ہوا جب تیجی بچن اندرا گاندھی کی بہت اچھی دوست بن گئی،اور اس طرح سے ا ن کا نہرو ہاﺅس میں آنا جانا بڑھنے لگا تاہم اس بات کا کسی کو علم نہیں تھا کہ دونوں خاندانوں کا آپس میں یہ تعلق کیا رنگ لائے گا،اور امیتابھ بچن جواہر لعل اور تیجی بچن کے جنسی تعلقات کا نتیجہ ہوں گے۔ جواہر نہرو تیجی بچن کو اپنا شریک حیات اس لئے نہیں بنا سکے تھے کیونکہ ان کے راستے میں بہت سی سیاسی رکاوٹیں تھیں اور یہ معاملہ ان کی سیاسی ساکھ کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا تھا۔ اسی لئے جواہر لعل نے تیجی بچن کو ھاریوش بچن سے شادی کرنے کا مشورہ دیا،یاد رہے کہ ہاریوش بچن پہلے سے ہی شادی شدہ تھے تاہم ان کی پہلی بیوی کی 1941 میں وفات ہو گئی تھی۔نہرو ،ھاریوش بچن کوکئی سالوں سے جانتے تھے کیونکہ دونوں کا تعلق آلہ آباد سے تھے۔ اسکے بعد اندرا گاندھی اور فیروز خان کے بیٹے راجیو گاندھی کی پیدائش ہوئی تو ان کی اور امیتابھ کی 4 سال کی عمر سے ہی آپس میں دوستی ہو گئی۔ بعد ازاں جب سونیا گاندھی 1968 میں راجیو کی منگیتر کے طور پربھارت آئی تو ا نہوں نے اپنی رہائش بچن فیملی کے گھر میں اختیار کی،وہاں تیجی بچن نے سونیا گاندھی کو بھارتی رسم و رواج سے آگاہی حاصل کرنے میں بھی مدد کی۔ حالات سے ایسے لگتا ہے جیسے پوری بچن فیملی ہی جنسی افئیرز کا حصہ بن چکی تھی۔ یہاںیہ بھی بتانا ضروری ہے کہ امیتابھ بچن کے پراوین بابی،سری دیوی اور ظاہری سی بات ریکھا کے ساتھ جنسی تعلقات کا سب کو علم ہے تاہم کچھ مصدقہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امیتابھ بچن کے اپنے بیٹے ابھیشک بچن کی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ ان کی شادی سے پہلے جنسی تعلقات رہ چکے ہیں تاہم اس حوالے سے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹس کا آنا ابھی باقی ہے
;
امیتابھ بچن کا اصل باپ کون؟ امیتابھ بچن کا اصل باپ کون؟ Reviewed by Khushab News on 10:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.