پنجاب بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے مخالفین پریشان

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)امیدوار برائے چیئرمین یوسی انگہ ملک ربنواز اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے بارہ اضلاع میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے مخالفین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں قوم نے مسلم لیگ ن کی نامزد امیدواروں کو کامیاب کراکے ثابت کردیا ہے کہ انہیں میاں برادران کی ملکی پالیسیوں پر اعتماد ہے اور آئندہ حلقہ انگہ کے عوام اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چیئرمین ملک محمد علی کے ہموال برادری کے کارنر میٹنگ میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم عملی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور اس ہی مشن کو لیکر چلیں گے اس موقع ملک محمد اقبال نسال،ملک محمد نواز ہموال،حاجی ملک نورزمان،نور دین مستری،محمد زمان گھڈا،احمد علی ہموال بھی موجود تھے۔
;
پنجاب بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی سے مخالفین پریشان پنجاب بلدیاتی الیکشن میں  مسلم لیگ ن کی کامیابی سے مخالفین پریشان Reviewed by Khushab News on 10:19:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.