ضلع خوشاب کی ثمینہ بلوچ سپیکر اسمبلی منتخب


خوشاب نیوز ڈاٹ کام)آواز ویمن اسمبلی کے انتخابات میں محترمہ ثمینہ بلوچ کو سپیکر اور محترمہ ثریا اقبال کو ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا‘ انتخابات کی نگرانی آواز فورم کے الیکشن کمشنر چوہدری ارشد محمود نے کی۔ انتخابی عمل کے دوران ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محترمہ نبیلہ ملک بھی موجود تھیں۔ انتخابی عمل کے دوران شیڈول کے مطابق ضلع خوشاب کی 10یونین کونسلوں میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور ان کی سیاسی تربیت کے حوالے سے ویمن اسمبلی کی 30 منتخب خواتین نے ووٹ ڈالے ۔سپیکر کے عہدہ کیلئے محترمہ ثمینہ بلوچ اورڈپٹی سپیکر کے عہدہ کیلئے ثریا اقبال نے 17‘ 17ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔ انتخابی نتائج کے بعد ویمن اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آواز کے پروگرام سپیشلسٹ ڈاکٹر شاہ نواز نے کہا کہ ویمن اسمبلی کا بنیادی مقصد ضلع خوشاب میں خواتین کی قیادت کو سامنے لانا ہے تاکہ خواتین کے مسائل کو بطریق احسن حل کیا جا سکے۔ اُنھوں نے خواتین اراکین اسمبلی پر زور دیا کہ وہ آواز فورم کے قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کرے۔
;
ضلع خوشاب کی ثمینہ بلوچ سپیکر اسمبلی منتخب ضلع خوشاب کی ثمینہ بلوچ سپیکر اسمبلی منتخب Reviewed by Khushab News on 10:37:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.