آزاد امیداور کیساتھ ہاتھ ہوگیا

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ خصوصی)یوسی انگہ کے آزاد امیدوار برائے چیئرمین میاں باغ علی کے ساتھ وائس چیئرمین ملک شوکت اچانک منظر سے غائب ہوگئے جس کے نتیجہ میں میاں باغ علی کو الیکشن سے دستبردار ہونا پڑانشانات کی الاٹ کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہماری حلقہ میں پوزیشن بہتر تھی میرے ساتھ وائس چیئرمین کی نشست پر لڑنے والے امیدوار نے مجھے دہوکہ دے کر میری امیدوں پہ پانی پھیر دیا اب میں اور میرے ووٹر مسلم لیگ ن کے امیدوار کی مخالفت کریں گے اور اپنے ووٹ ان کے مد مقابل امیدوار کو دیں گے آج سے سمیراملک گروپ کو خیر آباد کہہ رہے ہیں اس سے قبل آج تک مسلم لیگ کے ساتھ تھے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کئی بار درخواست گزاری کی مگر ہماری کسی نے نہ سنی ابھی تک کسی بھی پارٹی میں جانے کا نہیں سوچا یہ فیصلہ اٹل ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار چیئرمین کے مخالف ووٹ کاسٹ کریں گے۔

;
آزاد امیداور کیساتھ ہاتھ ہوگیا آزاد امیداور کیساتھ ہاتھ ہوگیا Reviewed by Khushab News on 9:57:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.