ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدوار نا اہل ہوگیا

حامیوں نے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاج بھی کیا



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مخالف اُمیدوار کے بینر پھاڑنے کے الزام میں نااہل قرار دیئے جانیوالے یونین کونسل 19 چک50ایم بی کی وارڈ نمبر4کے اُمیدوار سبحان
 خان کے حامیوں نے اے سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جنرل کونسلر کی نشست پر اُن کے حمایت یافتہ اُمیدوار سبحان خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ یاد رہے کہ یونین کونسل چک 50ایم بی کے ریٹرننگ آفیسر رانا محمد حسین نے وارڈ نمبر4کے ایک اُمیدوار غلام شبیر کی جانب سے دی جانیوالی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے سبحان خان کو الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیا تھا۔ درخواست میں بتایا گیا تھا کہ سبحان خان نے انتخابی مہم کے دوران اُن کے بینرز اور پوسٹر پھاڑ دیئے ہیں۔
;
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدوار نا اہل ہوگیا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، امیدوار نا اہل ہوگیا Reviewed by Khushab News on 11:10:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.