مسلم لیگ ن کی پالیسوں کے سبب ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے،اکرم شہزاد


خوشاب نیوز ڈاٹ کام )میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈ نمبر 22سے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے کونسلر ملک اکرم شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جسے عوام دل وجاں سے چاہتے ہیں اور اس پر اعتماد کرتے ہیں۔ گزشتہ روز بلاک نمبر 14میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھرپور کوشاں ہے اور اسکی مثبت پالیسوں کے سبب ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا منتخب ہو کر اپنے وارڈ میں واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانا میری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر ملک افتخار احمد، محمد زاہد مکی،حامد مکی ۔شوکت قمی، حاجی احمد شیر نون، مجیب الرحمن خان ، حاجی محمد اقبال نون، الطاف نون ، ملک محمد جہانگیر ، ملک صابر بھچر، ملک اقبال، ملک اختر، چوہدری شاہد گوندل،چورہدری خالد الجنت بیکرز، غلام محمد بھٹی، غلام مرتضی لڈو، محمد اقبال ارائیں،ملک اعجاز، ملک حیات،شیعب خان میانوالیہ، محمد اقبال بھٹی، احمد اقبال بھٹی، ملک انعام قادر، شفیق الرحمن سمیت بلاک نمبر چودہ کے مکینوں کی بری تعداد نے اپنی اپنی براریوں سمیت ملک اکرم شہزاد اعوان کی حمائت کا اعلان کرتے ہو ئے انکے حق میں دعائے خیر کی۔
;
مسلم لیگ ن کی پالیسوں کے سبب ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے،اکرم شہزاد مسلم لیگ ن کی پالیسوں کے سبب ملک آج ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے،اکرم شہزاد Reviewed by Khushab News on 7:59:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.