یونین کونسل سندرال اوپن کردی گئی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)مسلم لیگ ن نے ضلع خوشاب کی یونین کونسل سندرال اور 51 ایم بی کو اوپن کر دیا گیا ہے جبکہ ناڑی سے محمد سرفراز اور 50 ایم بی سے لیاقت
علی کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے مسلم لیگ ن نے میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈ نمبر 4 سے قاری عبدالباسط کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ضلع خوشاب میں مسلم لیگ ن نے اب تک چوہا ‘ وڑچھہ ‘ اوکھلی موہلہ ‘ نلی میں بھی کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا اور ان کو اوپن رکھا گیا ہے جبکہ اکثر یونین کونسلوں میں پی ٹی آئی کے جن امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے انہوں نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کو ترجیح دی ہے ۔مسلم لیگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے میونسپل کمیٹی ہڈالی کے 24وارڈوں کے اُمیدواروں میں بھی ٹکٹ تقسیم کئے ٹکٹ تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر ملک شاکر بشیر اعوان ایم این اے اور ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت حیات بلوچ بھی موجود تھے۔;
یونین کونسل سندرال اوپن کردی گئی یونین کونسل سندرال اوپن کردی گئی Reviewed by Khushab News on 9:38:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.