بلدیاتی الیکشن سگے بھائی آمنے سامنے

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ضلع خوشاب کی یونین کونسل 50 ایم بی میں بلدیاتی انتخابات میں دو بھائی آمنے سامنے آگئے چوہدری محمد شکور پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے وارڈ نمبر 2 میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل انکے چھوٹے بھائی چوہدری مقبول مسلم لیگ ن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں چوہدری محمد شکور نے کہا کہ ہم عمران خان کے ٹائیگر بن کر بلدیاتی انتخاب میں کامیاب ہوں گے جبکہ چوہدری محمد مقبول کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کرینگے کہ ضلع خوشاب میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا ہے دونوں بھائی اپنی کامیابی کیلئے پرامید ہیں ۔
;
بلدیاتی الیکشن سگے بھائی آمنے سامنے بلدیاتی الیکشن سگے بھائی آمنے سامنے Reviewed by Khushab News on 10:08:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.