ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا

خوشاب نیوز ڈاٹ کام) ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ضلع خوشاب کے طوفانی بارشوں اور سیلاب کے متاثرین کیلئے بھجوایا جانیوالا لاکھوں روپے مالیت کا خشک راشن متاثرین میں تقسیم نہ ہو سکا اور مسلسل تین ماہ تک گوداموں میں پڑا رہنے کے سبب خراب ہو گیا ۔ راشن کی خرابی کا انکشاف اس وقت ہوا جب انتظامیہ نے راشن کے تھیلے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے پشاور بھیجنے کی خاطر گوداموں سے نکالے۔ چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ تھیلوں میں بند کیا جانیوالا دودھ خراب ہو چکا ہے اور دیگر اشیائے خورد نوش سے بدبو آ رہی ہے۔ اب وہی راشن خراب شدہ سامان تبدیل کر کے ری پیک کیا جا رہا ہے اور اُسے متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے بھجوایا جائے گا۔ انجمن تحفظ حقوقِ شہریاں جوہرآباد کے صدر ملک نذیر اعوان نے اس صورتحال پر شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کے سبب متاثرین سیلاب میں امدادی سامان تقسیم نہ ہو سکا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان پڑا پڑا ضائع ہو گیا۔ اس افسوسناک واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے۔ اس ضمن میں جب ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو ضلعی انتظامیہ کے افسران کوئی بھی اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔
;
ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی انتہا Reviewed by Khushab News on 9:30:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.