جوہرآباد میں گرینڈ آپریشن

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن کی ہدایت پر تحصیل میونسپل انتظامیہ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر جوہرآباد میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا‘ ہفتہ کے روز ٹی ایم اے سٹاف نے ہسپتال روڈ کے ارد گرد نصب کھوکھے ‘ ریڑھیاں اور تھڑے ہٹوا دیئے۔ ٹی ایم اے حکام نے مین بازار ‘ جنوبی بازار اور شہر کے دیگر علاقوں میں تجاوزات کے مرتکب عناصر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ وہ ایک دو‘ یوم میں از خود تجاوزات ختم کر دیں بصورت دیگر تجاوزات کی زد میں آنیوالا تمام سامان ضبط کر لیا جائے گا اور تجاوزات کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
;
جوہرآباد میں گرینڈ آپریشن جوہرآباد میں گرینڈ آپریشن Reviewed by Khushab News on 7:51:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.