جوہرآباد،نئے ایڈیشنل سییشن ججز کے اعزاز میں تقریب



خوشاب نیوز ڈاٹ کام)ضلع خوشاب میں نئے تعینات ہونیوالے دو ایڈیشنل سیشن ججز سعادت حسین ‘ نوید الرحمن اور سینئر سول جج رانا مبشر حسن کے اعزاز میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جوہرآباد کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک عنصر حیات نائچ ایڈووکیٹ سمیت بار کے عہدیداروں اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سجاد حسین سندھڑ نے کہا کہ بینچ اور بار کا چولی دامن کا ساتھ ہے وکلاء اور عدلیہ کے مابین مثالی تعاون کے بغیر عوام کو تسلسل کیساتھ انصاف کی فراہمی ممکن نہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ڈسٹرکٹ بار جوہرآباد اور عدلیہ کے مابین مثالی تعاون کی فضا برقرار ہے جس کی وجہ سے مقدمات کو نمٹانے میں کوئی تاخیر نہیں ہوتی۔ اُنھوں نے اس مثالی فضا کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار کے صدر ملک عنصر حیات نائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹس جوہرآباد میں دو نئے ایڈیشنل سیشن ججز اور نئے سینئر سول جج کی تعیناتی خوش آئند ہے اب بجا طور پر توقع کی جا سکتی ہے کہ زیر سماعت مقدمات کو نمٹانے کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔اُنھوں نے عدلیہ کے افسران کو بار کے ارکان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
;
جوہرآباد،نئے ایڈیشنل سییشن ججز کے اعزاز میں تقریب جوہرآباد،نئے ایڈیشنل سییشن ججز کے اعزاز میں تقریب Reviewed by Khushab News on 8:49:00 AM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.