دور گزر گیا۔۔۔ نیندیں حرام

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)بلدیاتی انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے70میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے انچارچ سابق ضلع ناظم خوشاب ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا ہے کہ قومی سیاست کے ساتھ ساتھ بلدیاتی سیاست پر بھی تحریک انصاف کی گرفت انتہائی مضبوط ہے ، انشاء اللہ 5دسمبر کے انتخابی نتائج ہماری جماعت کو کمزور سمجھنے والوں کی غلط فہمی دور کر دیں گے پی ٹی آئی کے امیدوار نہ صرف ضلع خوشاب کے ہر بلدیاتی حلقے میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گ بلکہ ضلع کونسل کی چیئرمین شپ بھی ہمارے ہی حصہ میں آئے گی ۔ وہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت اور ہر بلدیاتی حلقے میں ہمارے امیدوراوں کو ملنے والی بھر پور پذیرائی نے حکمران جماعت بالخصوص اراکین اسمبلی کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور وہ حکمران جماعت کی یقینی شکست کو کامیابی میں تبدیل کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں ، عوام کا حمایت کا رخ بدلنے کیلئے پولیس و انتظامیہ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے لیکن پی ٹی آئی کے با عزم کارکن ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، انہوں نے کہا انتخابی دھاندلیوں اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کا دور ماضی کا حصہ بنا چکا ہے اب کسی کو بھی انتخابی نتائج ہائی جیک کرنے کی جرات نہیں ہو گی ، عوام مکمل آزادی کے ساتھ اپنا حق رائے دیہی استعمال کریں گے ۔
;
دور گزر گیا۔۔۔ نیندیں حرام دور گزر گیا۔۔۔ نیندیں حرام Reviewed by Khushab News on 7:35:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.