احسان ٹوانہ کا اپنے الیکشن بارے اہم اعلان


خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما اور یونین کونسل ہموکہ سے امیدوار برائے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ نے کہا کہ کچھ حلقوں کی جانب سے ضلع خوشاب بھر میں بالعموم اور یونین کونسل نمبر 21 (ہموکہ )حسن پور ٹوانہ میں خاص طور پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج من مرضی سے اور سرکاری ملازمین کے بل بوتے پر حاصل کرنے کے منصوبے بناۓ جا رہے ہیں -سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ان الفاظ کے توسط سے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ ، پولیس اور نون لیگ کے ارباب اختیار تک بڑے ادب سے پیغام پہنچانا چاہتا ہوں کہ پولنگ اسٹاف کی من مرضی سے تعیناتی کر کے وہ ضلع اور یونین کونسل حسن پور ٹوانہ کے بلدیاتی الیکشن میں ہر قسم کی غیر قانونی حرکت سے باز رہیں - جمہوری طریقے سے بذریعہ ووٹ حق راۓ دہی ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن کسی قسم کی غیر قانونی حرکت کا جواب پوری قوّت سے دیا جاۓ گا - میرا اور میرے دوستوں کا ماضی کا ریکارڈ گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ قومی و صوبائی یا بلدیاتی الیکشن میں ہار یا جیت ، دونوں صورتوں میں عوام کے مینڈیٹ کو کھلے دل سے تسلیم کیا ہے -میں الیکشن کمیشن ، حکومت کے ذمہ داران کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اپنی ذمّہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوۓ تو میں امن کی ضمانت نہیں دے سکوں گا - میں امید کرتا ہوں کہ نون لیگ کے رہنما سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوۓ میری گزارشات پر غور فرمائیں گے -
;
احسان ٹوانہ کا اپنے الیکشن بارے اہم اعلان احسان ٹوانہ کا اپنے الیکشن بارے اہم اعلان Reviewed by Khushab News on 4:06:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.