امیدوار پر قاتلانہ حملہ

خوشاب نیوز ڈاٹ کام)اوکھلی موہلہ کے نواحی علاقہ کھگلی میں محمد عرفان اور اس کے ساتھیوں نے انتخابی رنجش کی بنا پر یونین کونسل اوکھلی موہلہ کے جنرل کونسلر کے عہدہ پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے اُمیدوار گلزار شلولی پر قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔ لیکن وہ خوش قسمتی سے بال بال بچ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف زیر دفعات 324 اور 34ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلزار شلولی چیئرمین کے اُمیدوار شیخ ممتاز کے ہمراہ انتخابی مہم کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ کھگلی میں محمد عرفان اور اس کے ساتھیوں نے اُن کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
;
امیدوار پر قاتلانہ حملہ امیدوار پر قاتلانہ حملہ Reviewed by Khushab News on 7:21:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.