جیو نے ضلع خوشاب میں اپنے نمائندے پر پابندی لگادی

خوشاب نیوز ڈاٹ کام ) میونسپل کمیٹی جوہرآباد کے وارڈنمبر بیس سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے درخواست دینے والے امیدوار غلام محمد کھچی نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے میرے ادارے نے سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی اس لئے میرے پاس اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر بیس سے بلدیاتی الیکشن میں انکی جیت یقینی تھی کیونکہ انہیں اس وارڈ کی اکثریت کی حمائت حاصل تھی ۔غلام محمد کھچی نے مزید کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے بھی بے حد مشکور ہوں جنہوں نے انہیں ٹکٹ دینے کا اصولی فیصلہ کررکھا تھا ۔وہ ٹکٹ کے فیصلے سے قبل ہی اپنی درخوست واپس لیکر مسلم لیگ ن کے لیے آسانی پیدا کررہے ہیں تاکہ وہ بہتر امیدوار چن لیں ۔ میرے لیے اس وارڈ سے تمام امیدوار یکساں قابل احترام ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں بحثیت صحافی ضلع کے عوام کی کونسلر کی نسبت زیادہ بہتر انداز میں خدمات سر انجام دے سکتا ہوں۔ پریس کلب خوشاب کا صدر ہوں اور پریس کلب کے عہدیدارن و اراکین بھی میرے الیکشن لڑنے کے فیصلہ سے متفق نہیں تھے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے غلام محمد کھچی روزنامہ جنگ اور جیو کے خوشاب سے نمائندہ ہیں اور انکا شمار ضلع کے انتہائی سینئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔
;
جیو نے ضلع خوشاب میں اپنے نمائندے پر پابندی لگادی جیو نے ضلع خوشاب میں اپنے نمائندے پر پابندی لگادی Reviewed by Khushab News on 8:48:00 PM Rating: 5

کوئی تبصرے نہیں:

تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.